خلافت پہ ہماری جان و دل قربان ہے لوگوہمیں اس کی حفاظت کا بہت عرفان ہے لوگو غنیمِ دین جو چاہے لگا لے زورِ طاغوتیخلافت پہ ہمارا آہنی ایمان ہے لوگو خلافت نے ہمیں اسلام پر چلنا سکھایا ہےخلافت نے ہمیں بخشا نیا وجدان ہے لوگو محمد مصطفیٰ ؐ نے دی خلافت کی خبر ہم کوخلافت آن ہے لوگو خلافت جان ہے لوگو ہماری جان حاضر ہے خلافت کے اشارے پہخلافت کے شہیدوں کی عجب ہی شان ہے لوگو خلافت نے ہمیں جینے کا اک انداز بخشا ہےخلافت کا ہمارے سر پہ یہ احسان ہے لوگو خلافت مثلِ خوشبو ہے جہاں میں پھیل جائے گییہی مہدی مسیحِ پاکؑ کا فرمان ہے لوگو ہمیں افضؔل نہیں ہے خوف دشمن کی عداوت کاہمارے ساتھ ہر اک گام پہ قرآن ہے لوگو (محمد افضل مرزا۔ امریکہ) مزید پڑھیں: خوفِ خدا