(جلسہ گاہ رچمنڈ، ۳؍جولائی ۲۰۲۵ء، نمائندگان الفضل انٹرنیشنل) خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ امریکہ کا ۷۵واں جلسہ سالانہ مورخہ ۴؍جولائی بروز جمعۃ المبارک سے Richmond, Virginia میں شروع ہورہا ہے۔ امسال جلسہ سالانہ کے لئے مندرجہ ذیل افسران کی منظوری کے بعد انتظامات شروع ہوئے۔ افسر جلسہ سالانہ مکرم ملک بشیر احمد صاحب ہیں، افسر جلسہ گاہ مرزا احسان نصیر احمد صاحب ہیں اور افسر خدمت خلق مکرم عبد اللہ ڈبا صاحب ہیں۔ رپورٹ جلسہ گاہ: افسر صاحب جلسہ گاہ سے سپرد جلسہ گاہ کی مجموعی نگرانی، انتظام و انصرام اور تمام متعلقہ امور کی خدمت کا اہم فریضہ سونپا گیا ہے۔ افسر صاحب جلسہ گاہ کے زیر نگرانی سات شعبہ جات کام کر رہے ہیں: پروگرام : شعبہ پروگرام کے تحت جلسہ گاہ میں ہونے والے تمام پروگراموں کی نگرانی اور تکمیل کی ذمہ داری مولانا سید شمشاد ناصر صاحب کو سونپی گئی ہے جو کئی سالوں سے اس اہم خدمت کو بجا لا رہے ہیں۔ محترم سید شمشاد صاحب، نائب افسر جلسہ گاہ، کے تحت چار اہم نظامتیں کام کر رہی ہیں: نظامت پروگرام نظامت اسٹیج نظامت بیک اسٹیج نظامت اعلانات ان تمام شعبہ جات میں نظم و ضبط، بروقت کارروائی، اور پروگراموں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ایک ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے جن کے أسماء درج ذیل ہیں: مکرم عثمان منگلا صاحب، مکرم عدنان بھلی صاحب، مکرم خالد عطاء صاحب، مکرم سید فائز افتخار صاحب، مکرم وقاص بن خالد صاحب اور خاکسار (مطیع اللہ جوئیہ ) آڈیو وڈیو: اسی طرح آڈیو و ویڈیو کے انتظامات کے لیے محترم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب بطور نائب افسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کے تحت تمام جلسہ گاہ کے تمام مقامات پر آواز اور وڈیو کو پہنچانا ہے۔ دفتر: محترم سعد میاں صاحب نائب افسر دفتر کے طور پر خدمات بجا لا رہے ہیں۔ یہ شعبہ جلسہ کے مرکزی انتظامی امور اور دفتری کارروائیوں کا نگران ہے۔ نیز تمام شعبہ جات کے درمیان ہم آہنگی کو برقرار رکھنا، پارکننگ پرمٹس کا انتظام کرنا، تمام ریکارڈ رکھنا اور بجٹ جیسے اہم أمور بھی اس دفتر کے اندر شامل ہیں۔ تعمیراتی أمور: جلسہ گاہ کی تعمیر کے کاموں کی نگرانی محترم ابراہیم چوہدری صاحب کے سپرد ہے۔ یہ شعبہ جلسہ گاہ اور اسٹیج کی تیاری اور دیگر بنیادی تعمیراتی أمور کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہے۔آپ جلسہ گاہ کی مجموعی ترتیب، ہال میں پردوں کی تنصیب، بیٹھنے کی جگہ کا انتظام اور دیگر اہم انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ مینجمنٹ : محترم فخر احمد صاحب کو نائب افسر جلسہ گاہ مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ آپ جلسہ گاہ میں بجلی کی فراہمی، ڈسپلن اور جلسہ گاہ کی ارائش کے ذمہ دار ہیں اور نہایت احسن رنگ میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔ جلسہ گاہ سائٹ مینجمنٹ : محترم کلیم احمد صاحب جلسہ گاہ کے سائٹ مینجمنٹ کے نائب افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ ان کی زیرِ نگرانی جلسہ گاہ میں درجہ حرارت کو معتدل رکھنے اور اجلاسات کے بعد جلسہ گاہ کی عمومی صفائی وغیرہ أمور کیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ پلاننگ: یہ اہم اور بنیادی ذمہ داری محترم نیاز بٹ صاحب کے سپرد ہے۔ آپ منصوبہ بندی کے تحت نشستوں کی ترتیب، سٹیج کی آرائش، پروگرام پرنٹنگ،جلسہ گاہ کارپٹ کو بچھانے جیسے اہم أمور کو یقینی بنا رہے ہیں۔ یہ تمام احباب اخلاص کے ساتھ ان اہم ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن ادا کر رہے ہیں، تاکہ جلسہ سالانہ کے پروگرام بخیر و خوبی اور باکمال ترتیب کے ساتھ منعقد ہو سکیں۔ رپورٹ خدمت خلق: جلسہ سالانہ 2025ء کے موقع پر شعبہ خدمتِ خلق جس کے افسر مکرم عبد اللہ ڈبا صاحب ہیں کے تحت انتظامات کو چار بڑے شعبہ جات میں منقسم کیا گیا ہے، جن کی تفصیل حسبِ ذیل ہے: 1۔ دفتر شعبہ دفتر، خدمتِ خلق کے مرکزی انتظامی اُمور کی نگرانی کرتا ہے اور دیگر تمام متعلقہ شعبہ جات کو معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت درج ذیل ذیلی شعبے کام کر رہے ہیں: انوینٹری مینجمنٹ (Inventory Management) رضاکاران کی مہمان نوازی رہائش کا انتظام سامان برداری وہیل چیئرز کی فراہمی مالیاتی اُمور 2۔ اندرونی سیکیورٹی اندرونی سیکیورٹی ٹیم جلسہ گاہ کے اندرونی حصوں کو محفوظ بنانے پر مامور ہے۔ اس کے دائرہ کار میں مندرجہ ذیل امور شامل ہیں: جلسہ گاہ اسٹیج اور بیک اسٹیج کا علاقہ تمام ہال ویز لنگر خانہ ط عام گاہیں دیگر تمام عوامی مقامات یہ ٹیم بیج اسکیننگ (Badge Scanning) کی ذمہ داری بھی سرانجام دیتی ہے اور رجسٹریشن ڈیسک کے ساتھ مکمل رابطے میں رہتی ہے۔ 3۔ بیرونی سیکیورٹی بیرونی سیکیورٹی ٹیم جلسہ گاہ کے بیرونی اطراف کی سیکیورٹی سنبھالتی ہے۔ اس کے تحت درج ذیل ذمہ داریاں شامل ہیں: پارکنگ لاٹ کی حفاظت مرد و خواتین کے جلسہ گاہ میں داخلہ و اخراج کے راستے لوائے احمدیت کی حفاظت جلسہ گاہ کے اردگرد کے علاقے میں مسلسل حفاظت اور نگرانی 4۔ ٹریفک اور پارکنگ یہ ٹیم جلسہ سالانہ کے دوران گاڑیوں اور پیدل چلنے والے مہمانوں کی نقل و حرکت کو محفوظ، منظم اور موثر انداز میں برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس کے کام کے شعبہ جات درج ذیل ہیں: آنے والی ٹریفک کا انتظام پارکنگ لاٹس کی ترتیب و نگرانی پیدل چلنے والے مہمانوں کی حفاظت شٹل سروس اور بسوں کی مہمانوں کے لئے بر وقت سہولت کا انتظام مقامی انتظامیہ سے باہمی رابطہ اور تعاون نظام میں بہتریاں انوینٹری مینجمنٹ (Inventory Management) اس سال ایک نمایاں کامیابی انوینٹری چیک اِن / چیک آؤٹ کے عمل میں جدت رہی۔ پہلے یہ کام کارکنان ہاتھ سے کرتے تھے جو وقت طلب اور غلطیوں کا باعث تھا۔ اب ایک جدید ڈیجیٹل انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جس سے نہ صرف غلطیوں میں کمی آئی ہے بلکہ سامان کی بروقت واپسی بھی ممکن ہو گئی ہے۔ کارکنان کی تربیت و پری رجسٹریشن (Pre-registration) اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ تربیت یافتہ رضاکار ہی خدمت میں کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں، اس سال رضاکاروں کی تربیت کے لیے ایک وسیع منصوبہ شروع کیا گیا، جس میں درج ذیل أمور شامل تھے: جلسہ سے قبل آن لائن تربیتی سیشنز (گوگل میٹس کے ذریعہ) جلسہ گاہ پر موجودگی کے وقت ہدایات بغرض یادہانی اس کے ساتھ قبل از وقت رجسٹریشن پر خاص زور دیا گیا، جس سے منصوبہ بندی بہتر ہوئی اور رضاکاروں کی تربیت ممکن ہو سکی۔ اس تیاری کی بدولت رضاکار خدمت کے لئےوقت پر جلسہ کے لئے پہنچے۔ ٹریفک و پارکنگ اس سال ایک نیا انتظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت: ایک مرکزی پارکنگ لاٹ مختص کی گئی ہے جس میں 2500 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش موجود ہے 100 سے زائد رضاکاران اس ٹیم میں شامل ہیں رات کے وقت کی پارکنگ کا بھی باقاعدہ انتظام موجود ہے شٹل اور بس سروس کے ذریعہ مہمانوں کو پارکنگ لاٹ سے جلسہ گاہ تک پہنچایا جاتا ہے سیکیورٹی میں بہتری اللہ تعالیٰ تمام رضاکاران اور منتظمین کی کوششوں کو شرفِ قبولیت بخشے اور جلسہ سالانہ کے جملہ انتظامات کو کامیاب اور بابرکت بنائے۔ آمین۔ قبل از جلسہ سرگرمیاںجلسہ سالانہ کے انتظامات کا آغاز تقریباً ایک ہفتہ قبل کر دیا گیا تھا۔ سینکڑوں رضاکار روزانہ کی بنیاد پر جلسہ گاہ میں مختلف شعبوں کی تیاری میں مصروف عمل رہے۔تاریخی جلسہ – زیادہ شرکاء کی آمد متوقعچونکہ یہ تاریخی 75واں جلسہ سالانہ ہے، اس لیے اس سال شرکاء کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ انتظامیہ نے اضافی گنجائش، طعام، ٹرانسپورٹ، اور استقبالی سہولتوں کا خاص خیال رکھا ہے تاکہ تمام مہمانوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔پہلا دن – معائنہ اور تیاریآج جلسہ سالانہ کی تیاری کا پہلا دن ہے۔ اگرچہ جلسے کی رسمی کارروائی کل (جمعہ) سے شروع ہوگی، لیکن آج تمام شعبے آخری مراحل کی تیاری میں مصروف ہیں۔امیر جماعت احمدیہ امریکہ نے آج جلسہ گاہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔ انتظامی ٹیموں نے ان کی رہنمائی میں تیاریوں کو حتمی شکل دی اور کل سے شروع ہونے والے تین روزہ روحانی اجتماع کے لیے خود کو مکمل طور پر تیار کیا۔نمائش (Exhibition) کی جھلکیاں: امسال کی نمائش کئی پہلوؤں سے منفرد ہے:خلافت احمدیہ کی تاریخ اور عالمی خدماتجماعت احمدیہ کی تبلیغی اور فلاحی کاوشیںقرآن کریم کی خوبصورت طباعت و تراجمسیرت النبی ﷺ اور صحابہؓ کی جھلکیاںہیومینٹی فرسٹ، تبلیغ اور پبلک ریلیشنز سرگرمیاں ہیومینٹی فرسٹ نے ایک خوبصورت اسٹال کے ذریعے دنیا بھر میں جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کا تعارف پیش کیا۔تبلیغی شعبہ نے غیر از جماعت مہمانوں کے لیے اسلامی تعلیمات پر مبنی لٹریچر، ڈاکیومنٹریز، اور سوال و جواب کا سیکشن قائم کیا ہے۔ پبلک ریلیشنز نے مقامی میڈیا، بین المذاہب شخصیات، اور حکومتی نمائندوں سے رابطے کیے تاکہ جلسہ کی وسعت اور اس کے روحانی پیغام کو عام کیا جا سکے۔ ذیلی تنظیمات کی سرگرمیاں:تمام ذیلی تنظیمات—خدام الاحمدیہ، انصاراللہ، لجنہ اماء اللہ، ناصرات، اور اطفال الاحمدیہ—نے اپنے دائرہ کار میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ان کی خدمات میں شامل ہیں:مہمانوں کی رہنمائیسیکیورٹی اور صفائیبچوں کے پروگرامزطبی سہولیاتٹریفک اور ٹرانسپورٹ کی نگرانی لنگر خانہ کا قیاملنگر خانہ کی تیاری بھی ایک ہفتہ قبل مکمل کر لی گئی تھی، تاکہ رضاکاروں اور مہمانوں کے لیے بروقت طعام کی سہولت میسر ہو۔ روزانہ سینکڑوں افراد کو کھانا مہیا کیا جا رہا ہے جو کہ سب کی خدمت اور قربانی کا آئینہ دار ہے۔ یادگار سووینیر کی اشاعتاس تاریخی موقع پر جماعت احمدیہ امریکہ نے 75ویں جلسہ سالانہ کا یادگاری سووینیر بھی شائع کیا ہے، جس میں جماعت کی امریکہ میں 75 سالہ خدمات، تاریخی تصاویر، مضامین، اور خلفاء کی ہدایات شامل ہیں۔یہ سووینیر جلسے کی ایک اہم یادگار کے طور پر شرکاء میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ معائنہ مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا مغفور احمد صاحب، امیر صاحب جماعت احمدیہ امریکہ نے جمعرات مورخہ ۳ جولائی کی شام ساڑھے چھ بجے رچمنڈ کنوینشن سینٹر میں معائنہ کا آغاز فرمایا اور پھر افسر صاحب جلسہ سالانہ، افسر صاحب جلسہ گا ہ اورافسر صاحب خدمت خلق کے ساتھ جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آپ مردانہ جلسہ گاہ میں آپ نے لنگرخانہ، دارالضیافت، ایم ٹی اے سٹوڈیو A/Vسیکشن، نمائش، ہیومینیٹی فرسٹ کی نمائش اور دیگر جگہوں پر تشریف لائے اور سب انتظامات کو دیکھا اور موقعہ کی مناسبت سے سب کو ہدایات سے نوازا۔ انتظامات کے معائنہ کے بعد سوا نو بجے کے قریب آپ جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ معائنہ کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن شریف سے شروع ہوا جو مکرم لبیب جنود صاحب مربی سلسلہ سے کی۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے مختصراً خطاب کیا جس میں آپ نے تمام کارکنان کو مہمانان حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کی عاجزی اور اخلاق کے ساتھ خدمت کرنے کی نصیحت فرمائی۔ نیز فرمایا کہ اللہ کرے ہم سب بہترین رنگ میں خدمات کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ اس کے بعد آپ نے دعا کرائی اور مکرم شمشاد احمد ناصر صاحب نے مغرب و عشاء کی نمازیں پڑھائیں اور پھر محترم امیر صاحب نے سب کارکنان کے ساتھ کھانا کھایا۔ الحمد للہ۔ (رپورٹ: سید شمشاد احمد ناصر و مطیع اللہ جوئیہ۔ نمائندگان الفضل انٹرنیشنل)