https://youtu.be/skmBvwwLEis فٹبال:امریکہ میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں برازیل کے کلب Palmeirasنےاپنے ہم وطن کلبBotafogo کوایک صفرسے شکست دے کرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔راؤنڈآف ۱۶؍کے دیگرمیچزمیں انگلش کلب چیلسی نے پرتگالی کلب Benfica کے خلاف ایک کے مقابلہ میں چارگول سےکامیابی حاصل کی، فرانسیسی کلب PSGنے انٹرمیامی کو ۴۔صفرسے ہرایا۔جرمن کلب بائرن میونخ نے انگلش کھلاڑی Harry Kane کے دو گولزکی بدولت Flamengo کو ۴۔۲؍جبکہ Fluminenseنے انٹرمیلان کو۲۔صفرسےشکست دی۔سعودی ٹیم الہلال نے معروف انگلش کلب مانچسٹرسٹی کوتین کے مقابلہ میں چار گول سے پچھاڑکرسب کو حیران کردیا۔ مقررہ وقت میں میچ دو، دو گول سے برابرتھا۔اضافی وقت میں الہلال نے مزید دو گول کرکے شاندارفتح اپنے نام کی۔ رومانیہ میں ہونے والی یوئیفایوروپین انڈر۱۹ فٹ بال چیمپئن شپ کےفائنل میں نیدرلینڈزنے سپین کو ایک صفر سے شکست دے کرٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔کھیل کے ۶۲ویں منٹ میں سپین کے کھلاڑی کے own goalکی بدولت نیدرلینڈز نے پہلی مرتبہ یوروپین انڈر۱۹چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا۔ دوسری طرف سلوواکیہ میں ہونے والی یوئیفا انڈر۲۱ یوروپین چیمپئن شپ انگلینڈنے جیت لی۔فائنل میں انگلش ٹیم نے جرمنی کو ۲کےمقابلہ میں ۳گول سے شکست دے کرچوتھی مرتبہ یہ ٹائیٹل اپنے نام کیا۔قبل ازیں سیمی فائنل مقابلوں میں انگلینڈنے نیدرلینڈز جبکہ جرمنی نے فرانس کو شکست دی۔ کرکٹ:سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش،کولمبومیں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکن ٹیم نے بآسانی ایک اننگزاور ۷۸؍رنزسے کامیابی حاصل کرلی۔بنگلہ دیش نے اپنی پہلی باری میں ۲۴۷؍رنزبنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے ۴۵۸؍رنز بنائے۔پاتھم نسانکا نے ۱۵۸؍جبکہ دنیش چندی مل نے ۹۳؍رنز بنائے۔بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف ۱۳۳؍رنزپرڈھیر ہوگئی۔یوں سری لنکا نے دو میچزکی سیریزایک صفر سے جیت کر ورلڈچیمپئن شپ کے نئے سیزن میں فاتحانہ آغازکیا۔Pathum Nissanka میچ اورسیریزکے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلہ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو۱۵۹؍رنز سے شکست دے دی۔برج ٹاؤن بارباڈوس میں ہونے والا میچ صرف تین دن میں نتیجہ خیزثابت ہوا۔بلےبازی کے لیے مشکل پچ پرمہمان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں ۱۸۰؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی، Jayeden Seales نے پانچ جبکہ Shamar Joseph نے چارکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم ۱۹۰؍رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے ۳۱۰؍بناکرمیزبان ٹیم کو ۳۰۱؍رنزکاہدف دیا۔کھیل کے تیسرے روزویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم صرف ۱۴۱رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے Josh Hazlewood نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔Travis Headکوپہلی باری میں ۵۹؍ اور دوسری میں ۶۱؍رنزبنانے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ والی بال:ایشین والی بال نیشنزکپ۲۰۲۵ءپہلی بار بحرین نے جیت لیا۔فائنل میں میزبان بحرین نے پاکستان کے خلاف ایک کے مقابلہ میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے قطرکی مضبوط ٹیم کے خلاف ۳۔صفر سےکامیابی حاصل کی تھی جبکہ بحرین نے جنوبی کوریا کوشکست دی تھی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں قطرنے فتح حاصل کی۔ فارمولا وَن ریسنگ:۲۹؍جون کوہونے والی آسٹرین گراں پریMcLarenکےبرطانوی ڈرائیورLando Norris نےجیت لی۔انہوں نے ۴.۳۲۶؍کلومیٹر ٹریک کے ۷۱چکروں پرمشتمل فاصلہ ایک گھنٹہ۲۳منٹ اور۴۷ سیکنڈز میں پورا کیا۔ میکلیرن ٹیم کےOscar Piastriنے دوسری جبکہ فیراری کے Charles Leclercنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں۲۱۶؍پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیاکے Oscar Piastriسرفہرست ہیں جبکہ Lando Norris دوسرے اور Max Verstappenتیسرے نمبرپرہیں۔سیزن کی اگلی ریس برٹش گراں پری۶؍جولائی کومنعقد ہوگی۔ (ن ۔م ۔طاہر) مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)