اعلان ولادت مومنہ مشتاق صاحبہ اہلیہ منصور عباس کاہلوں صاحب بریڈفورڈ، کینیڈا سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے خاکسار کو مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۵ء کو دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ بچہ کا نام ارسل احمد تجویز ہوا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نو مولود کو از راہ شفقت وقف نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرمایا ہے۔ نو مولود مکرم محمد عباس کاہلوں صاحب کا پوتا اور مکرم مشتاق احمد کاہلوں صاحب کا نواسہ ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو نیک، صالح اور خادم دین بنائے۔ نیز دین و دنیا کی حسنات سے نوازے اور اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔ آمین ٭…٭…٭