حضرت ابو امامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے اس کثرت سے دعائیں کیں کہ ہم کو ان میں سے کچھ بھی یاد نہ رہا۔چنانچہ ہم نے رسول اللہﷺسے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ؐ!آپ نے بہت سی دعائیں کی ہیں مگر ہم کو تو ان دعاؤں میں سے کچھ بھی یاد نہیں رہا۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا مَیں تم لوگوں کو ایک ایسی دعا نہ بتا دوں جو ان سب دعاؤں کی جامع دعا ہے؟تم لوگ یہ دعا کیا کرو کہ اے اللہ! ہم تجھ سے اس خیر کے طالب ہیں جس خیر کے طالب تیرے نبی محمدﷺتھے اور ہم ہر اس شر سے تیری پناہ میں آتے ہیں جس سے تیرے نبی محمدﷺنے تجھ سے پناہ طلب کی تھی اور اصل مددگار تو تُو ہی ہے اور تجھ ہی سے ہم دعائیں مانگتے ہیں اور اللہ کی مدد کے بغیر نہ تو ہم نیکی کرنے کی طاقت پاتے ہیں اور نہ ہی شیطان کے حملوں سے بچنے کی قوت۔ (سنن الترمذی ابواب الدعوات حدیث ۳۵۲۱) مزید پڑھیں: دنیا سے بے رغبت اور بے نیاز ہو جاؤ