اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو مارچ و اپریل ۲۰۲۵ء میں سات شہروں میں تبلیغی سٹال لگانے کی توفیق ملی۔ اب تک۶۱؍تبلیغی سٹال لگائے جاچکے ہیں۔ یہ سٹالز شیلینڈ، فیون اور یو لینڈ ریجن میں لگائے گئے۔ سٹالز ہر شہر کے مرکزی بازار میں لگائے گئے۔ ٹینٹ پر ’مسلم فار پیس‘ اور ’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘ لکھا ہوا تھا نیز مسجد نصرت جہاں کی تصویر بھی آویزاں تھی۔ تاثرات:کئی افراد نے پہلی بار قرآن کریم دیکھا اور دلچسپی سے اس کا مطالعہ کیا۔ بہت سے لوگوں نے جماعت احمدیہ کے امن کے پیغام کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ بعض افراد مسلمانوں کی موجودہ حالت دیکھ کر ہمارے پیغام پر حیران ہوتے۔ مقامی میئر اور دیگر اہم شخصیات نے بھی سٹالز کا دورہ کیا اور جماعت کے کام کو سراہا۔ میڈیا کوریج: چھ مختلف شہروں کے اخبارات اور سوشل میڈیا نے ہمارے تبلیغی سٹالزکی خبر کو شائع کیا۔ ان سٹالز پر قرآن کریم، جماعتی تعارف پر مبنی فولڈرز اور دیگر جماعتی کتب تقسیم کی گئیں۔ الحمدللہ، ان سٹالز پر خاکسار(مبلغ سلسلہ) کے ساتھ خدام، انصار اور اطفال نے شرکت کی اسی طرح کوپن ہیگن میں منعقد ہونے والے تبلیغی سٹال پر واقفین نو اور ان کے والدین جن کی تعداد ۴۰؍تھی نے دن بھر مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں دیں۔ (رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کے چھتیسویں(۳۶)جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد