اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو ۲۷؍مئی ۲۰۲۵ء بروز منگل یوم خلافت کے بابرکت موقع پر ملک بھر میں مختلف جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ملک بھر میں اس تاریخ کو جلسوں کے انعقاد کی تحریک کی گئی تھی۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق اس روز ڈھاکہ، چٹاگنگ، میرپور سمیت ۳۷؍جماعتوں میں یوم خلافت کے جلسے منعقد ہوئے۔ اس کے بعد ۳۰؍مئی بروز جمعۃ المبارک مزید ۱۸؍جماعتوں میں بھی جلسوں کا انعقاد ہوا۔ اس طرح مجموعی طور پر ۵۵؍جماعتوں کو یوم خلافت کے جلسے منعقد کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ مزید برآں بعض مقامی مجالس اور ذیلی تنظیموں کے تحت بھی جلسے منعقد کیے گئے۔ ان تمام پروگرامز میں خلافت کی اہمیت، برکات، خلافت احمدیہ کا قیام بطور نشان صداقت حضرت مسیح موعودؑ، امنِ عالم کے قیام میں خلافت کا کردار اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے اس کی ضرورت جیسے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مسجد بیت المسرور، برسبین، آسٹریلیا میں بین المذاہب تبلیغی پروگرام