امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۲۸؍نومبر۲۰۰۳ء میں فرمایا:’’اس اضطرار کے ساتھ دعائیں ہو رہی ہوں کہ زبان حال بھی کہہ رہی ہو کہ ’حیلے سب جاتے رہے اک حضرت توّاب ہے‘ پھر دیکھواللہ تعالیٰ تمہاری تکلیفیں کس طرح دور کرتا ہے۔ظالم افسروں سے بھی تمہاری نجات ہو گی، ظالم مولویوں سے بھی تمہاری نجات ہوگی، ظالم حکومت سے بھی تمہاری نجات ہوگی…یہ یقین ہونا چاہئے کہ سب طاقتوں کا سر چشمہ صرف خدا کی ذات ہے۔اورزمینی حملے ہمارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے اگر ہمارا خدا ہمارے ساتھ ہے۔‘‘ (مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)