حضرت عبد اللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اور خالد بن ولیدؓ کو رسول کریمؐ نے گھر لے جا کر دودھ پلایا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جب کھانا عطا کرے تو یہ دُعا کیا کرو: اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهِ وَاَطْعِمْنَا خَيْرًا مِّنْهُ (ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اكل الطعام) ترجمہ:اے اللہ! ہمارے لئے اس کھانے میں برکت ڈال دے اور ہمیں اس سے بہتر عطا فرما۔ (خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۴۹)