حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولؐ! مجھے ایسا کام بتائیے جب میں اسے کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرنے لگے اور باقی لوگ مجھے چاہنے لگیں۔ اللہ تعالیٰ کی محبت بھی ہو جائے اور بندے بھی مجھے پسند کریں۔ آپؐ نے فرمایا کہ دنیا سے بے رغبت اور بےنیاز ہو جاؤ۔ اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرنے لگے گا۔ (جو کچھ لوگوں کے پاس ہے یعنی دنیاوی مال و متاع۔ اس کی خواہش چھوڑ دو۔) لوگوں کی طرف حریص نظر سے نہ دیکھو۔ (لوگوں کے مالوں کو حریص نظر سے نہ دیکھو۔) لوگ تجھ سے محبت کرنے لگ جائیں گے۔ (سنن ابن ماجہ کتاب الزھد باب الزھد فی الدنیا حدیث ۴۱۰۲) مزید پڑھیں: ہر انسان کے ساتھ شیطان لگا ہوا ہے