https://youtu.be/s17fggYdUoo ٭… غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ۲۴؍گھنٹوں کے دوران غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم ۸۱؍افراد ہلاک ہوئے۔ حماس کی حکومت کی اس وزارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تازہ حملوں میں مزید ۴۲۲؍فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔غزہ سٹی کے الشفا ء ہسپتال کے عملے کے مطابق جمعے کی رات شروع ہو کر ہفتے کی صبح تک جاری رہنے والے حملوں میں غزہ شہر میں فلسطین اسٹیڈیم کے قریب ۱۲؍افراد ہلاک ہوئے، جہاں بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ اپارٹمنٹس میں رہنے والے مزید آٹھ افراد بھی مارے گئے۔ ۲۰؍سے زائد لاشوں کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق جمعے کے روز اوول آفس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کے اندر جنگ بندی کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔ ہم غزہ پر کام کر رہے ہیں اور اس کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٭… یوکرین کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز کہا کہ روس نے یوکرین کے خلاف رات گئے اپنا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے۔ یوکرین کا ایک ایف ۱۶ لڑاکا طیارہ روسی حملوں سے دفاع کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے گذشتہ شب یوکرین پر مجموعی طور پر ۵۳۷؍فضائی ہتھیار داغے، جن میں ۴۷۷؍ڈرون اور ۶۰؍ میزائل شامل ہیں۔ ان میں سے ۲۴۹؍کو مار گرایا گیا جبکہ ۲۲۶؍لاپتا ہو گئے جو ممکنہ طور پر الیکٹرانک طور پر جام کیے جانے سے گرے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن