ارشاد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ فرماتے ہیں:’’پس جب میں جماعت احمدیہ سے کہتا ہوں کہ وہ صنعت میں بھی سب سے آگے نکل جائے اور تجارت میں بھی سب سے آگے نکل جائے اور اس مقصد کے لئے مرکز میں ایسے سیل قائم کئے جائیں جہاں ان سب کے تبادلہ خیالات کے لئے ایک مرکز قائم ہو اور ایک دوسرے سے استفادہ کا نظام قائم ہو۔ تو یہ ہو نہیں سکتا جب تک جماعت کے دیانت کے معیار کو بھی اونچا نہ کیا جائے۔ اس لئے ہمارے سارے تجار کو چاہئے کہ وہ لازماً ایک Devotion کے ساتھ ،ایک وقف کی روح کے ساتھ اپنی دیانت کے معیار کو بلند کریں۔ اسی طرح تمام صنعت کاروں کو بھی چاہئے کہ اسی روح کے ساتھ صنعت میں اپنی دیانت کے معیار کو بلند کریں ۔‘‘(خطبہ جمعہ فرمودہ۱۵؍اپریل ۱۹۸۳ء، خطبات طاہر جلددوم صفحہ ۲۲۲-۲۲۳) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)