https://youtu.be/JHykWEQjvMI?si=5mpRaaTozPwxD6Sa&t=816 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب ٭… وضو کی حکمت 1۔ وضو سے سُستی اور غفلت دور ہو جاتی ہے۔ 2۔ جسم میں تازگی اور مستعدی آ جاتی ہے۔ 3۔ عبادت الٰہی کے لیے توجہ اور یکسوئی حاصل ہوتی ہے۔ 4۔ اس ظاہری پاکیزگی سے باطنی طہارت کی طرف توجہ ہوتی ہے۔ گویا ایک طرح سے تصویری زبان میں انسان یہ دعا کرتا ہے کہ جس طرح یہ ظاہری پانی ان اعضا کی میل کچیل کو دُور کر رہا ہے اسی طرح توبہ کا پانی اس باطنی میل کو دُور کر دے جو ان اعضا کی غلط کرداری کی وجہ سے چڑھ گئی ہے۔ ٭… موجباتِ وضو (یعنی جن امور سے وضو کرنا ضروری ہو جائے) 1۔ قضائے حاجت یعنی پیشاب پاخانہ کرنے یا پیشاب پاخانہ کے رستہ سے کسی اور رطوبت کے نکلنے۔ 2۔ ہوا خارج ہونے۔ 3۔ ٹیک لگا کر یا لیٹ کر سونے۔ 4۔ بے ہوش ہوجانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسی صورت حال پیش آنے کے بعد جب نماز پڑھنی ہو تو پہلے وضو کیا جائے اور پھر نماز پڑھی جائے۔ 5۔ اسی طرح قے آنے یا نکسیر پھوٹنے کے بعد بہتر ہے کہ نماز پڑھنے سے پہلے وضو کر لیا جائے۔ روز مرّہ دعائیں یاد کریں رَبَّنَآ اِنَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ۔ ( آل عمران: 17) ترجمہ: اے ہمارے ربّ! ہم یقیناً ایمان لے آئے ہیں۔ اس لیے تُو ہمارے قصور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے۔ اَحَادیث یاد کریں النَّدَمُ تَوْبَةٌ (سنن ابن ماجہ كتاب الزهد۔ باب ذکرالتوبۃ۔ حدیث نمبر:4252) ترجمہ: ندامت (شرمندگی) توبہ ہے۔ قصیدہ مع ترجمہ ظَهَرَتْ عَلَيْهِمْ بَيِّنَاتُ رَسُوْلِهِمْفَتَمَزَّقَ الْأَهْوَاءُ كَالْأَوْثَانٖ ترجمہ: اُن پر اپنے رسولؐ کے روشن دلائل ظاہر ہوئے تو (اُن کی) نفسانی خواہشیں بتوں کی طرح ٹکڑے ٹکڑے ہو گئیں۔ظَهَرَتْ: ظاہر ہوئی، عیاں ہوئیالْأَهْوَاءُ:نفسانی خواہشیں، آرزوئیںتَمَزَّقَ: وہ ٹکڑے ٹکڑے ہوئی، چورا چورا ہوئیالْأَوْثَانِ:بت(جمع)، صنم ، پتھر کے بت اَدَب آداب کر نہ کر ٭… تُو جب آنحضرتﷺ کا نام لے یا سنے، کہہ’’صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘٭… تُو جب کسی اور پیغمبر کا نام لے تو کہہ ’’علیہ السلام ‘‘٭… تُو جب کسی صحابی کا نام لے تو کہہ ’’رضی اللہ عنہ‘‘٭… تُو جب کسی فوت شدہ بزرگِ دین کا نام لے تو کہہ’’رحمة اللہ علیہ‘‘٭… تُو روزانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلّم پر درود بھیجا کر٭… تُو اپنی کمزوریوں کے لیے روزانہ استغفار کیا کر٭… تُو اپنے بزرگوں اور عزیزوں اور جماعت کے لیے دعا کیا کر