https://youtu.be/62SUzgeU3l4 محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ لیسوتھو کو مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء کو جلسہ یوم خلافت مسجد بیت المہدی، لیسوتھو میں منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں:’’برکاتِ خلافت‘‘ از مکرم ناپو اینٹیڈی عمر صاحب جنرل سیکرٹری، ’’خلیفہ وقت اور احمدیوں کے درمیان محبت‘‘ از مکرم عیسیٰ عمانوائیل صاحب نیشنل سیکرٹری مال اور ’’خلافت کا آغاز نیز قرآن و بائبل کی رُو سے خلافت کی ضرورت‘‘ از خاکسار (مبلغ سلسلہ)۔ تقاریر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی۔ جلسہ میں شامل مہمانوں نے نظام جماعت اور نظام خلافت سے متعلق سوالات کیے جن کے جواب خاکسار نے دیے۔ پروگرام کا لوکل زبان سسوتھو میں بھی ترجمہ کیا گیا۔ پروگرام کے بعد تما م احباب کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا اور نماز ادا کی گئی۔ اس جلسے کی کُل حاضری ۱۰۵؍رہی۔ الحمدللہ (رپورٹ:محمد احسان نور۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ آسٹریا کا تیرھواں سالانہ اجتماع