اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کی جماعتوں Alzey ،Rhein-Hunsrück اور Idar-Obersteinکو جلسہ ہائے یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تفصیلات درج ذیل ہیں۔ جماعت Alzeyکا جلسہ مورخہ ۲۵؍ مئی ۲۰۲۵ء بروز اتوار مکرم مصور احمد شمس صاحب مبلغ سلسلہ کی زیر صدارت دوپہر بارہ بجے شروع ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور نظم سے کیا گیا۔ جلسے کے آغاز میں خلافت کے موضوع پر ایک ویڈیو دکھائی گئی جس کے بعد مکرم مبلغ صاحب نے مختلف مثالوں کے ذریعہ خلافت کی اہمیت و برکات بیان کیں اور اطاعتِ خلافت کے بارے میں احباب جماعت کو بتایا۔ اس کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی اور دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ کھانے کے بعد نمازِ ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔ اس جلسے میں ۷۲؍احباب جماعت نے شرکت کی۔(رپورٹ: طارق سہیل۔ صدر جماعتAlzey) جماعت Alzey جماعت Rhein-Hunsrückکا جلسہ یوم خلافت بھی ۲۵؍مئی کو منعقد ہوا۔ جلسے کا آغاز دوپہر بارہ بجے ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد نظم پیش کی گئی۔ پہلی تقریر مکرم وسیم احمد بھٹی صاحب صدر جماعت نے جرمن زبان میں ’’خلافت کی ضرورت اور اہمیت‘‘ کے موضوع پر کی جس کا اردو ترجمہ بھی انہوں نے ہی پیش کیا۔ دوسری تقریر خاکسار (جنرل سیکرٹری جماعت Rhein-Hunsrück) نے ’’خلافت سے محبت، اصلاحِ نفس کا ذریعہ‘‘ کے موضوع پر اردو زبان میں کی۔ اس کے بعد دلچسپ کوئز پروگرام ہوا اور درست جواب دینے والوں میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔ دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس کے بعد ظہروعصر کی نمازیں باجماعت ادا کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر خدام و انصار نے مل کر ہال کی صفائی کی۔ اس جلسے میں لجنہ و ناصرات سمیت ۴۲؍احباب جماعت نے شرکت کی۔(رپورٹ: عباس محمود۔ جنرل سیکرٹری جماعت Rhein-Hunsrück) جماعت Idar-Obersteinکا جلسہ مورخہ ۲۴؍مئی بروز ہفتہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے نماز سنٹر میں منعقد ہوا۔ پروگرام سے قبل احباب جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا یوکے کی مجلس شوریٰ کے ممبران سے خطاب براہ راست سنا۔ جماعت Idar-Oberstein جلسے کی صدارت مکرم جاوید اقبال ناصر صاحب مبلغ سلسلہ نے کی۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد پہلی تقریر مکرم ڈاکٹر عثمان احمد قمر صاحب نے جرمن زبان میں ’’خلافت کی ضرورت اور اہمیت‘‘ کے موضوع پر کی۔ خواتین کے لیے علیحدہ کا انتظام تھا اور لجنہ کی جانب سے خلافت کے موضوع پر ایک دلچسپ ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ مربی صاحب نے خلافت کے ساتھ محبت، وفا اور اطاعت کے واقعات بیان کرتے ہوئے جماعت کو خلافت سے وابستگی مضبوط کرنے کی تلقین کی۔ اس کے بعد سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی۔ دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا جس کے بعد نماز ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں۔ جلسے کے اختتام پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ اس جلسے میں کل ۷۰؍احباب جماعت نے شرکت کی جن میں ۳۴؍ ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات شامل تھیں۔ (رپورٹ:مرزا ہارون مغل۔ جنرل سیکرٹری جماعتIdar-Oberstein) (مرسلہ:جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: مجلس خدام الاحمدیہ آسٹریا کا تیرھواں سالانہ اجتماع