حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسولؐ! سب سے زیادہ مصیبت کس پر آتی ہے؟ آپﷺ نے فرمایا: انبیاء ورسل پر۔پھر جو ان کے بعد مرتبہ میں ہیں۔ پھر جو ان کے بعد ہیں۔ بندے کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے۔ اگربندہ اپنے دین میں سخت ہے تو اس کی مصیبت بھی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے دین میں نرم ہوتا ہے تو اس کے دین کے مطابق مصیبت بھی ہوتی ہے۔ پھر مصیبت بندے کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے یہاں تک کہ بندہ روئے زمین پراس حال میںچلتا ہے کہ اس پر کو ئی گناہ نہیں ہوتا۔ (سنن ترمذی کتاب الزھد، باب مَا جَاءَ فِي الصَّبْرِ عَلَى الْبَلاَءِ حدیث ۲۳۹۸) مزید پڑھیں: حق بات کہنے میں کسی کا خوف نہ ہونا چاہیے