حضرت ابو ہریرہ ؓکی روایت ہے کہ نبی کریمؐ نیا پھل دیکھ کر یہ دعا کرتے تھے: اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي ثِمَارِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِيْ مَدِيْنَتِنَا وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا وَبَارِكْ لَنَامُدِّنَا (مسلم کتاب الحج باب فضل مدينة… ) ترجمہ:اے اللہ!ہمارے لیے ہمارےپھلوں میں برکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے شہر میں برکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے صاع میںبرکت ڈال اور ہمارے لیے ہمارے مدّ میں برکت ڈال ۔ (خزینۃ الدعا، مناجات رسولﷺ صفحہ ۸۵)