https://youtu.be/3jXn94J1__0 فٹبال:ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں برازیل کے کلب Palmeirasاور امریکی کلب انٹرمیامی نے راؤنڈآف ۱۶کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ گروپ اے کے آخری میچزمیں انٹرمیامی اورPalmeirasکامقابلہ ۲۔۲؍گول سے برابر رہا۔اسی طرح پرتگالی ٹیم ایف سی پورٹواورمصری کلب الاھلی کا مقابلہ بھی ۴۔۴؍گول کی برابری پر ختم ہواجس کے بعد یہ دونوں ٹورنامنٹ سے باہرہوگئیں۔گروپ بی میں پیرس سینٹ جرمین (PSG)،بوٹافوگواورAtletico Madridنےتین میں سے۲،۲؍میچزمیں کامیابی حاصل کی تاہم گولزکےفرق کے لحاظ سے ہسپانوی کلب Atletico Madridٹورنامنٹ سے باہرہوگیا۔پی ایس جی نے بوٹافوگوسے ایک صفر سے شکست کے بعد اپنے آخری میچ میں Seattle Soundersکے خلاف دوصفرسے کامیابی حاصل کی۔گروپ سی میں بائرن میونخ اپنے دونوں میچزجیت کرپہلے نمبر پر ہے ۔ یوئیفایوروپین انڈر۱۹ فٹبال چیمپئن شپ میں سپین اورنیدرلینڈزکی ٹیموں نے فائنل میں جگہ بنالی۔رومانیہ میں منعقد ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں سپین نے جرمنی کو پانچ کےمقابلے میں چھ گولزسے ہرایا جبکہ نیدرلینڈزنے رومانیہ کے خلاف ۳۔۱؍سےکامیابی حاصل کی۔ ٹینس:لندن میں ہونے والی Queen’sکلب چیمپئن شپ کےمینز سنگلزایونٹ میں عالمی نمبردوسپین کے Carlos Alcaraz نے چیکیا کے Jiri Leheckaکو شکست دے کردوسری مرتبہ یہ ٹائیٹل جیت لیا۔کارلوس ایلکاریزکی ٹینس کے میدان میں یہ لگاتاراٹھارویں کامیابی ہے۔قبل ازیں انہوں نے فرنچ اوپن چیمپئن شپ جیتی اوراب ومبلڈن اوپن کے لیے بھی فیورٹ قراردیے جارہے ہیں۔ ہاکی:ملائیشیامیں ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو۲؍کے مقابلے میں ۶؍گول سے شکست دے کر اپنے اعزازکا کامیابی سے دفاع کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کےبعدپنلٹی شوٹس پر فرانس کو ہرا یا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے جنوبی کوریاکے خلاف کامیابی حاصل کی۔ کرکٹ:انگلینڈاوربھارت کے مابین پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا مقابلہ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا گیا جس میں انگلینڈنے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔میزبان انگلش ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تو بھارت نے اپنی پہلی باری میں ۴۷۱؍رنزبنائے ۔ جیسوال نے ۱۰۱؍کپتان شبھمن گل نے ۱۴۷؍ اور وکٹ کیپر بلےباز رشبھ پنت نے ۱۳۴؍رنزبنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے Ollie Pope کے ۱۰۶؍ اور Harry Brook کے ۹۹؍رنز کی بدولت ۴۶۴؍رنزبنائے۔بھارتی ٹیم اپنی دوسری باری میں ۳۶۴؍رنز بناکرآؤٹ ہوئی۔ Rishabh Pant نے ایک بار پھر لاجواب بلےبازی کرتے ہوئے سینچری بنائی، ان کے علاوہ KL Rahul نے بھی ۱۳۷؍رنزکی اننگز کھیلی۔ ۳۷۱؍رنز کے تعاقب میں میچ کے آخری روز انگلینڈنے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔انگلینڈ کے اوپنر Ben Duckett نے ۱۴۹؍ رنزکی یادگار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش:پہلا ٹیسٹ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیراختتام پذیرہوا۔بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے دونوں اننگزمیں سینچریاں بنائیں اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ گال میں ہونے والے مقابلہ میں بنگلہ دیش نے پہلی باری میں ۴۹۵؍رنز بنائے جس میں نجم الحسین کے ۱۴۸؍ اور مشفیق الرحیم کے ۱۶۳؍رنزشامل تھے۔جواب میں سری لنکن ٹیم نے Pathum Nissanka کے شاندار ۱۸۷؍رنز کی بدولت ۴۸۵؍رنز بنائے۔ مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز ۲۸۵؍رنزچھ کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ڈیکلیئر کی۔ کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے چاروکٹیں کھوکر ۷۲؍رنزبنائے۔ (ن ۔م ۔طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)