https://youtu.be/vmkLQ2wtAJE اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۵؍ مئی ۲۰۲۵ء کو ہیومینٹی فرسٹ گیانا کے زیرِ اہتمام گیانا کے ٹوپو گاؤں کے مندر میں ایک کامیاب میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ مجموعی طور پر ۱۰۹؍مریضوں نے رجسٹریشن کروائی اور ان کے اہم حیاتیاتی اعدادو شمار کی جانچ کی گئی۔ کیمپ کے دوران بلڈ پریشر، شوگر اور خون کے گروپ کی جانچ، دانتوں کے علاج، ڈاکٹری مشورہ، فارمیسی، ویکسینیشن، خون کا عطیہ اور آنکھوں کے معائنہ کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس کیمپ کے اعداد و شمار کچھ یوں ہیں:۳۸؍ افراد نے نظر کی طبی خدمات حاصل کیں، ۱۴؍ افراد نے دانتوں کے علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا، ۴؍افراد نے خون عطیہ کیا اور ۱۴؍ افراد کو ویکسین دی گئی۔ اس کے علاوہ وزارت صحت نے آنکھوں کے ٹیسٹ، عینکیں اور خون کے مکمل ٹیسٹ کے لیے واؤچرز بھی تقسیم کیے۔ اس پروگرام میں ۳۲؍رضاکاروں نے خدمت خلق کے جذبے کے تحت بھرپور تعاون پیش کیا۔ اس کیمپ کے کامیاب انعقاد میں درج ذیل اداروں نے ہیومینٹی فرسٹ گیانا کے ساتھ تعاون کیا: وزارت صحت،کورٹس آپٹیکل،ٹیکسلا/لنکن امریکن یونیورسٹی،ٹوپو لکشمی نارائن مندر اور بلڈ بینک۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام شاملین کو بہترین جزا عطا فرمائے اور آئندہ بھی خدمت انسانیت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین (رپورٹ:مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: تنزانیہ بھر کی جماعتوں میں یوم خلافت کی مناسبت سے جلسوں کا انعقاد اور پروگرامز کا انعقاد