محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء کو مسجد نصرت جہاں میں جلسہ یوم خلافت منعقدکرنے کی توفیق ملی۔ جلسے کا آغاز مکرم محمد زکریا خان صاحب امیر و مبلغ انچارج ڈنمارک کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ مکرم مدبراحمد صاحب کی ڈینش زبان میں خلافت علیٰ منہاج النبوۃ پر تقریر کی۔ اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے منصبِ خلافت پر متمکن ہونے سے لے کر اب تک کی اہم کامیابیوں اور فتوحات پر مبنی ایک ایم ٹی اے یوکے کی تیار کردہ تاریخی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ بعدازاں مکرم امیر صاحب نے ‘‘خلافت کی اہمیت وبرکات’’ کے موضوع پر اختتامی تقریر کی جس میں آپ نے خلافت راشدہ، دورِ ملوکیت اور خلافت علیٰ منہاج النبوۃ کے مختلف ادوار کا تفصیلی ذکر کیا۔ نیز احباب جماعت کو حضرت مسیح موعودؑ کے مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس بابرکت جلسے میں قریباً ۱۸۰؍احباب جماعت نے شرکت کی۔ جلسہ کے اختتام پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ (رپورٹ:محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: کینیا کے ایسٹرن ریجن کی جماعت کیئوٹی میں معلم ہاؤس کا افتتاح نیز جلسہ یوم خلافت کا انعقاد