https://youtu.be/pgfx_mgbPHo اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ کینیڈا کو مورخہ ۲تا۴؍مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعۃ المبارک تا اتوار اپنا سالانہ مصلح موعود والی بال ٹورنامنٹ طاہر ہال، پیس ولج میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے لجنہ اماءاللہ کی ۱۶؍ٹیموں نے شرکت کی جن میں بریمپٹن ایسٹ، بریمپٹن ویسٹ، برٹش کولمبیا، کیلگری، سنٹرل ایسٹ ٹورانٹو، سنٹرل ویسٹ ٹورانٹو، ہالٹن نیاگرا، مسی ساگا، ناردرن اونٹاریو، پیس ولج، پریری، کیوبیک، ٹورانٹو، ٹورانٹو ویسٹ، وان اور ویسٹرن اونٹاریو شامل تھیں۔ اس تین روزہ ٹورنامنٹ میں ایک ہزار ۵۰۰؍سے زائد ممبرات لجنہ اماءاللہ شریک ہوئیں۔ چیمپئن شپ مقابلہ پیس ویلج اور ناردرن اونٹاریو کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل رہا۔ ناردرن اونٹاریو گذشتہ سال کی چیمپئن تھی تاہم اس مرتبہ پیس ویلج نے ایک سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ ناردرن اونٹاریو نے دوسری جبکہ مسی ساگا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژن ۲ میں ویسٹرن ٹورانٹو نے پہلی، بریمپٹن ایسٹ نے دوسری اور ٹورانٹو ویسٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بہترین ٹیم سپرٹspiritکا انعام پریری ریجن کو دیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ تین دن لجنہ ممبرات کے جوش و خروش اور باہمی اخوت سے بھرپور رہے۔ الحمدللہ (رپورٹ: آنسہ طلعت۔ شعبہ نیشنل پریس اینڈ میڈیا) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آنیبلیکرو، آئیوری کوسٹ میں پیس سمپوزیم کا انعقاد