اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ہنگری میں عید الفطر مورخہ ۳۱؍مارچ ۲۰۲۵ء کو منائی گئی اور دو مقامات پر نمازِ عید ادا کی گئی۔ ۱۔ دارالحکومت، بوڈاپسٹ(Budapest) میں عید کے لیے ایک ہال کرایہ پر لیا گیا جہاں ۲۲؍افراد نے نماز عید ادا کی۔ خطبہ عید کے بعد کلواجمیعًا کی طرز پر ریفریشمنٹ کا پروگرام تھا۔ ۲۔دارالحکومت سے ۲۵۰؍کلومیٹر دُور شہر ڈیبرسن (Debrecen) میں چند طلبہ جو پڑھائی کے سلسلہ میں وہاں مقیم ہیں نے ایک دوست کے فلیٹ میں نماز ادا کی۔ حاضری ۷؍تھی۔ (رپورٹ:عطاء الوحید منعم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کی نیشنل مجلس شوریٰ ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد