https://youtu.be/Z-hiv0cvnhY ٭…برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ برطانیہ ایران پر امریکی حملے میں شامل نہیں تھا، ہماری توجہ خطے کی کشیدگی میں کمی پر ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے، ایران کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔کیئر اسٹارمر نے کہا کہ امریکہ نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے کارروائی کی ہے، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیںدی جاسکتی ہے۔ خیال رہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکہ بھی اسرائیل کی جنگ میں شامل ہو گیا، امریکہ نے فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات پر بمباری کی۔امریکی میڈیا کے مطابق فردو جوہری سائٹ پر حملے میں 6؍بی ٹو بم بار طیاروں نے 12؍بنکر بسٹر بم گرائے، دیگر ایرانی جوہری سائٹس پر حملے میں 30 ٹوماہاک میزائل استعمال کیے گئے۔ ٭… امریکی حملے کے بعد ایران کی پارلیمنٹ نے آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد ایران نے جوابی اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔ خیال رہے کہ کچھ دن پہلے ایران نے دھمکی دی تھی کہ اگر امریکہ نے جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز بندکردی جائےگی۔ ٭… کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے دنیا میں جاری تمام جنگیں روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ ہفتہ وار خطاب میں پوپ لیو کا کہنا تھا کہ انسانیت امن کے لیے سسک رہی ہے، کوئی بھی مسلح فتح ماؤں کے درد اور بچوں کے خوف کی تلافی نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومیں اپنے مستقبل کو تشدد اور خونی تنازعات کے بجائے امن سے بنائیں، اسرائیل فلسطین تنازع میں شہری مصائب کا شکار ہیں۔ پوپ لیو نے کہا کہ غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی امداد کی اشد ضرروت کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جنگ کے المیے کو ختم کرنا عالمی برادری کے ہر رکن کی اخلاقی ذمےداری ہے۔ ٭… شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا ہے۔ گرجا گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 15؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔شامی وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گرجا گھر میں خود کش دھماکا کرنے والا داعش کاکارکن تھا۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن