https://youtu.be/rWdP77QfTSY ٭…اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کو کشیدگی میں خطرناک اضافہ قرار دیا ہے۔ ایران پر امریکی حملے کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بات کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے کہ یہ تنازع تیزی سے قابو سے باہر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازع سے عام شہریوں، خطے اور دنیا پر تباہ کن اثرات پڑسکتے ہیں، اس خطرناک گھڑی میں افراتفری کی لہر سے بچنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارت کاری ہے، واحد امید امن ہے۔ ٭… سلطنتِ عمان نے ایران پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ سلطنت عمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اقدامات تنازع کو مزید وسیع کرسکتے ہیں، امریکی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ناقابل قبول ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پُرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر پروگرامز کا حق ہر ملک کو حاصل ہے اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔دوسری جانب قطری حکومت نے ایران پر امریکی حملوں کو افسوسناک قرار دیا ہے قطر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے سے خطے میں صورتحال بگڑنے پر افسوس ہے اور ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے خطے اور بین الاقوامی سطح پر تباہ کن نتائج ہوں گے۔ ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: سپورٹس بلیٹن