https://youtu.be/PpNhvpwgCOc اللہ تعالیٰ کے فضل سے حال ہی میں جماعت احمدیہ لائبیریا کو Marylandکاؤنٹی کے صدر مقام Harper میں ایک نئے مرکزی مشن ہاؤس کے قیام کی توفیق ملی ہے۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک Harperکا فاصلہ دارالحکومت منروویا سے ۷۶۰؍کلومیٹر ہے۔ Marylandکاؤنٹی مغرب میں Grand Kruاور شمال میں River Geeکاؤنٹی سے متصل ہے۔ میری لینڈ کا مشرقی حصہ آئیوری کوسٹ کی سرحد سے ملتا ہے جس کے درمیان Cavalla دریا بہتا ہے۔ اس میں دو اضلاع شامل ہیں جبکہ کاؤنٹی کا رقبہ ۸۸۷؍مربع میل ہے۔ ۲۰۲۲ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی ایک لاکھ ۷۲؍ہزار ۲۰۲؍تھی۔ اس لحاظ سےیہ لائبیریا کی نویں سب سے زیادہ آبادی والی کاؤنٹی شمار ہوتی ہے۔ اس کاؤنٹی میںGrebo, Kru, Sapo اور Mandingoقبائل شامل ہیں۔ مقامی زبانوں میں Grebo وسیع پیمانے پر بولی جاتی ہے جبکہ انگریزی یہاں کی سرکاری زبان ہے۔ یہاں پر بسنے والے افراد کا اکثریتی مذہب عیسائیت ہے جبکہ اسلام کے پیروکاروں کا تناسب ۱۲؍فیصد بنتا ہے۔ ۱۰؍مئی ۲۰۲۵ء کو مولانا Momoh H. Kromah صاحب کی بطور پہلے مبلغ سلسلہ کی تعیناتی سے یہاں مشن کی داغ بیل پڑی۔ انتظامی لحاظ سے لائبیریا پندرہ کاؤنٹیوں میں منقسم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب لائبیریا کی ۱۱؍ کاؤنٹیوں میں احمدیہ مشن کا قیام ہو چکا ہے جہاں ۱۵؍مرکزی مبلغین اور ۱۶؍مقامی معلمین سلسلہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: تعلیم الاسلام کالج اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (ٹکوسا) کینیڈا کی جنرل باڈی میٹنگ و مشاعرہ