حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان میں (غزوہ فتح مکہ کا) سفر شروع کیا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے تھے۔جب مقام عسفان پر پہنچے تو آپؐ نےپانی کا ایک برتن منگوایا اور دن کے وقت پیا تاکہ لوگ آپؐ کو دیکھ سکیں کہ آپؐ روزہ دار نہیں ہیں۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے روزہ نہیں رکھا یہاں تک کہ آپؐ مکہ میں داخل ہوئے۔ (صحيح البخاري، كِتَاب الْمَغَازِي، بَابُ غَزْوَةِ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ حدیث نمبر: ۴۲۷۹) مزید پڑھیں: غیبت کرنے والے کا انجام