٭…حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم حاصل کرو۔علم حاصل کرنے کے لیے وقار اور سکینت کو اپناؤ۔اور جس سے علم سیکھو اس کی تعظیم و تکریم کرو اور ادب سے پیش آؤ۔ (الترغيب و الترهيب للمنذري ، كتاب العلم الترغيب في العلم وطلبه وتعلمه ، باب الترغيب في إكرام العلماء وإجلالهم ۱۷۲) ٭… حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ ایک مسلمان شخص علم سیکھے اور پھر وہ اسے اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے۔ (ابن ماجه، افتتاح الكتاب ، باب ثواب معلم الناس الخير ۲۴۳)