ان کے تقویٰ کے باعث ان کی دعا سنی جاتی ہے امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اور جب لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں تو وہ محبت کی خوشبو بکھیرتے ہیں اور تم ان جیسا کوئی ناخدا نہیں پائو گے جب پانی اپنی طغیانی پر ہو اور مصیبت شدت اختیار کر جائے اور آہ و بکاء بلند ہو تو ایسے موقع پر وہ اس خدا کے اذن سے جس نے انہیں مرسل بنا کر بھیجا ہوتا ہے شفاعت کرنے والے ہوتے ہیں اور جب دل حلق تک پہنچ جائیں وہ بحالت تضرع کھڑے ہو جاتے ہیںا ور سجدوں میں گر جاتے ہیں تب ان کی دعا آسمان کو بھر دیتی ہے اور ان کا رونا فرشتوں کو رُلا دیتا ہے ان کے تقویٰ کے باعث ان کی دعا سنی جاتی ہے پس لوگ اس آزمائش سے نجات دئیے جاتے ہیں جس سے وہ بے چین ہوتے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو زمین سے چمٹ جاتے ہیں اور پے در پے آنے والی آفات کے وقت وہ اپنے لگاتار سجدوں میں زمین پر پڑے رہتے ہیں اور آنسوئوں سے زمین کو تر کر دیتے ہیں اور تمام مصائب دور کرنے والے اللہ کے سامنے اندھیری راتوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور ایسے صدق دل کے ساتھ وہ اپنے پروردگار کی جانب متوجہ ہوتے ہیں جو خالق کائنات کوراضی کر دے… (علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۸۷)