https://youtu.be/x7zW2DNGslw اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گنی بساؤ کو دارالحکومت بساؤ میں اپنی چھٹی مجلس شوریٰ مورخہ ۱۸؍مئی ۲۰۲۵ء بروز اتوار منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک اس مجلس شوریٰ میں ملک بھر سے منتخب نمائندگان، لوکل صدران اور مشنریز نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مکرم محمد احسن میمن صاحب مبلغ انچارج گنی بساؤ نے کی۔ اجلاس کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں مبلغ انچارج صاحب نے اپنے افتتاحی کلمات میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں مجلس شوریٰ کی اہمیت اور نمائندگان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ امسال حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظور شدہ تین تجاویز پر عمل درآمد سے متعلق بحث ہوئی اور ان پر تفصیلی غور کے بعد لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیم، تربیت اور مالی قربانی میں کس طرح احباب جماعت کو مزید فعال کیا جائے، اس پر بھی نمائندگان شوریٰ نے تجاویز پیش کیں۔ مکرم محمد جان جالو صاحب سیکرٹری مال نے سال ۲۰۲۵ء - ۲۰۲۶ء کا بجٹ پیش کیا، گذشتہ اہداف کا جائزہ لیا اور آئندہ مالی سال کے لیے لائحہ عمل وضع کیا۔ آخر پر دوبارہ تمام ممبران و نمائندگان کو اس طرف توجہ دلائی کہ زیر بحث تجاویز پرجو لائحہ عمل بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے منظور ہو کر آئےاس پرہر نمائندہ نے اپنی جماعتوں میں بھرپور طریقے سے عمل درآمد کروانے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے ۔ اجلاس کے بعد نئی نیشنل مجلس عاملہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ اللہ تعالیٰ تمام نمائندگانِ شوریٰ اور واقفینِ زندگی کو خلیفۂ وقت کا سلطان نصیر بنائے اور اسلام احمدیت کا جھنڈا ہر میدان میں سربلند رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین (رپورٹ: زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں تین احمدیہ مساجد کا سنگ بنیاد