مجلس اطفال الاحمدیہ Rheinland-Pfalz Nord ریجن جرمنی کا اجتماع مکرم مدثر احمد صاحب مبلغ سلسلہ جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶؍اپریل ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ جرمنی کے ریجن Rheinland-Pfalz Nord کے اطفال کا ایک روزہ ریجنل اجتماع Bad Marienberg کے ایک سکول ہال میں منعقد ہوا۔ ریجنل اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ صبح دس بجے افتتاحی اجلاس تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور عہد سے شروع ہوا۔ مکرم انصر احمد صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’اطفال کی ذمہ داریوں‘‘ کے موضوع پر تقریر کی۔ بعدہٗ مرکزی نمائندہ مکرم ایاز ملک صاحب مبلغ سلسلہ نے اطفال کو چند نصائح کیں اور دعا کروائی۔ اس کے بعد علمی و ورزشی مقابلہ جات ہوئے۔دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کے بعد تلقین عمل خاکسار (مبلغ سلسلہ) نے کیاجس کے بعد مقابلہ جات کا سلسلہ جاری رہا۔ اختتامی اجلاس میںانعامات تقسیم کیے گے۔ آخر میں مکرم انیس احمد صاحب ریجنل قائد نے چند نصائح کیں اور دعا کے بعد سب کے ساتھ ایک تصویر بنوائی اور اس طرح یہ اجتماع کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس اجتماع میں ۸۰؍اطفال، ۳۲؍خدام اور ۶؍انصار شامل ہوئے۔الحمدللہ جرمنی کے شہرAlzeyمیں مجلس انصار اللہ کے تحت ایک درخت لگایا گیا مکرم طارق سہیل صاحب صدر جماعت احمدیہ Alzey، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۱۳؍مئی ۲۰۲۵ء کو شہرAlzeyمیں پودا لگانے کی ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں شہر کے میئر جناب Herr Steffen Jungسمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب شجر کاری مرکز کی نمائندگی مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب قائد ایثار نے کی۔مرکزی نمائندہ نے پروگرام کے آغاز میں جماعت احمدیہ اور مجلس انصار اللہ کا تعارف کرواتے ہوئے جماعت کے رفاہی کاموں پر روشنی ڈالی۔ میئر صاحب نے جماعت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس پروگرام کی تعریف کی۔ اس کے بعد مکرم مصور احمد شمس صاحب مبلغ سلسلہ نے تلاوت قرآن کریم، ترجمہ اور مختصر تفسیر پیش کی۔ بعد ازاں تمام مہمانوں نے اجتماعی طور پر پودے کو پانی دیا۔ پروگرام میں مقامی اخبارات کے نمائندے بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میئر صاحب نے کیک کاٹا اور تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔اس تقریب میں کل حاضری ۴۰؍رہی۔ (رپورٹ:جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ’وارسا انٹرنیشنل بُک فیئر۲۰۲۵ء‘ میں جماعت احمدیہ پولینڈ کی شرکت