اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کاتی ریجن، مالی کو اپنا پہلا ریجنل جلسہ مورخہ ۱۱؍مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی جس میں ریجن کی آٹھ جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ۲۱۱؍ممبران نے شرکت کی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک جلسے کا آغاز نماز تہجد و فجر اور درس القرآن سے ہوا۔ بعد ازاں مہمانوں کی خدمت میں ناشتہ پیش کیا گیا۔ مکرم ظفر احمد بٹ صاحب امیر جماعت مالی نے صبح ساڑھے نو بجے جلسہ گاہ پہنچ کر تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کی نیز خدام کے ساتھ مختصر نشست بھی کی۔ جلسے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ صدارت مکرم امیر صاحب نے کی۔ مقامی مبلغین نے چار علمی تقاریر پیش کیں۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ پھر نمازِ ظہر و عصر باجماعت ادا کی گئیں اور حاضرین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جلسے کے نتیجہ میں دو خاندانوں کے ۱۲؍افراد نے بیعت کے ذریعہ جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔ الحمدللہ اللہ تعالیٰ ہماری ان کوششوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور جماعت احمدیہ کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے نوازے۔ آمین (رپورٹ: باسل احمد آنند۔ مبلغ سلسلہ ریجن کاتی، مالی) مزید پڑھیں: جرمنی کی حفظ القرآن کلاس کی تقریب تقسیم اسناد و انعامات