https://youtu.be/11bUIwsYiS4 اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی نیشنل قائدین کانفرنس یکم و ۲؍مئی ۲۰۲۵ء بروز جمعرات و جمعۃ المبارک جماعت احمدیہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر بخشی بازار، ڈھاکہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔ الحمدللہ کانفرنس کا افتتاحی اجلاس صبح نو بجے تلاوت قرآن کریم اور نظم سے شروع ہوا۔ بعد ازاں نیشنل عاملہ کے ممبران نے اپنا تعارف پیش کیا۔ نیز ریجنل اور ضلعی قائدین نے اپنے اپنے ریجن اور ضلع سے تعلق رکھنے والے مقامی قائدین کا تعارف کروایا۔ مکرم محبوب الرحمٰن صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی تقریر کے بعد شعبہ اعتماد اور شعبہ مال کی گذشتہ پانچ ماہ کی کارگزاری رپورٹس پیش کی گئیں۔ مالی سال ۲۰۲۳ء- ۲۰۲۴ء میں سو فیصد خدام سے مکمل چندے کی وصولی کرنے والی ۹؍مجالس کو سند امتیاز سے نوازا گیا۔ اسی طرح ۹۰؍فیصد اور ۸۰؍فیصد خدام سے مکمل چندہ وصول کرنے والی مجالس کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔ نیز مجالس کے کاموں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر ۵؍ضلعی قائدین اور ایک ریجنل قائد صاحب کو خصوصی اسناد دی گئیں۔ دوپہر پونے تین بجے دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد ایک ایک مقامی، ضلعی اور ریجنل قائد صاحبان نے مجلس کے کاموں میں بہتری اور تیزی پیدا کرنے کے لیے چند عملی نکات پیش کیے۔ سابق صدران مجلس خدام الاحمدیہ مکرم محبوب الرحمٰن صاحب، مکرم محمود احمد صاحب، مکرم منادی الفہد صاحب اور مکرم زاہد علی صاحب نے تقاریر کیں۔ سوال و جواب کے ایک سلسلہ کے ساتھ یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ تیسرے اور اختتامی اجلاس کا آغاز اگلے روز ۲؍مئی بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے تلاوت قرآن کریم و نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مختلف مہتممین نے اپنے اپنے شعبہ جات کے تحت آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا اور مجلس شوریٰ کی تجاویز پر عمل درآمد کے سلسلہ میں قائدین کی راہنمائی کی۔ آخر پر مکرم صدر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور دعا کروائی۔ بعد ازاں تمام شرکاء کی گروپ فوٹو بنائی گئی اور کانفرنس کا باقاعدہ اختتام دوپہر بارہ بج کر دس منٹ پر ہوا۔ بعد ازاں شرکاء نے باجماعت نماز جمعہ ادا کی۔ اس کانفرنس پر نیشنل عاملہ کے ۳۳ اراکین، ۲۴ ریجنل و ضلعی قائدین اور ۹۲ مقامی قائدین سمیت کل حاضری ۱۴۹؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک (رپورٹ:نوید الرحمٰن۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ جرمنی کی تینتالیسویں سالانہ مجلس شوریٰ کا انعقاد