https://youtu.be/mCyKeGXXjTs اللہ تعالیٰ کے خاص فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر کو پہلی مرتبہ ’’سیدنا مسرور کرکٹ لیگ‘‘ شہر Antananarivoمیں مورخہ ۱۰؍و۱۱؍مئی ۲۰۲۵ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ یہ پروگرام مکرم مجیب احمد صاحب نیشنل صدر جماعت احمدیہ مڈغاسکر کی زیر نگرانی ترتیب دیا گیا۔ اس لیگ میں Antananarivo کے تینوں حلقوں(نور، محمود اور ناصر) سے خدام و انصار نے بھرپور شرکت کی۔ تمام شرکاء کو باہم ملا کر ٹیمیں تشکیل دی گئیں تاکہ مقابلہ برابری کی بنیاد پر ہو اور محبت، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ حاصل ہو۔ پہلا دن:پروگرام کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے ہوا۔ نماز ظہر و عصر کی باجماعت ادئیگی کے بعد تلاوت قرآن کریم، نظم اور افتتاحی کلمات کے ساتھ باقاعدہ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا۔ شرکاء کو پروگرام کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد دو میچز کھیلے گئے۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔ دوسرا دن: پروگرام صبح ساڑھے سات بجے شروع ہوا جس میں کُل چار میچز کھیلے گئے جن میں ایک نمائشی میچ بھی شامل تھا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر حلقہ نور میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں مکرم نیشنل صدر صاحب نے فاتح ٹیمز میں انعامات تقسیم کیے اور شاملین کو چند نصائح کیں۔ اختتام پر تمام شاملین کی کھانے سے تواضع کی گئی۔ ٹیموں میں شامل خدام و انصار کی تعداد ۶۵؍سے ۷۰؍کے درمیان رہی جبکہ مجموعی حاضری تقریباً ۱۰۰؍کے قریب تھی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک اللہ تعالیٰ اس ادنیٰ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اس کے دیرپا اور بابرکت اثرات پیدا فرمائے اور آئندہ بھی ہمیں مزید جماعتی، روحانی اور تنظیمی ترقی کی راہوں پر کام کرنے کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ آمین (رپورٹ: حافظ شکیل الرحمٰن۔ صدر مجلس خدام الاحمدیہ مڈغاسکر) مزید پڑھیں: جرمنی میں یوم تبلیغ کی مناسبت سے جماعت وٹلش میں تبلیغی فلائرز کی تقسیم