حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اے اللہ! جوکچھ تُو عطا کرنا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو کچھ تُو روکنا چاہے اسے کوئی دے نہیں سکتا اور کسی دولت مند کی دولت و امارت اس کو تیری بارگاہ میں نفع نہیں پہنچا سکتی (بلکہ تیرا فضل و رحمت اور عملِ صالح ہی موجبِ نجات ہے)۔ اللہ تعاليٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اُسے دین میں تفقہ (سمجھ بوجھ) عطا فرما دیتا ہے۔ (مسنداحمد بن حنبل، ۴/ ۹۲، الرقم/ ۱۶۸۸۵) مزید پڑھیں: مالی قربانی کرنے والا قابلِ رشک ہے