https://youtu.be/0zUvILfSzJ8 زنزبار مشرقی افریقہ میں واقع ایک جزیرہ ہے جو سیاحتی مقامات کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف ہے۔ زنزبار مجموعی طور پر تنزانیہ کا ہی حصہ ہے لیکن انتظامی اُمور میں علیحدہ حکومت، وزراء اور دیگر سرکاری عہدیداران کا نظام بھی قائم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیومینٹی فرسٹ امریکہ کے تعاون سے ہیومینٹی فرسٹ تنزانیہ ملک بھر میں متعدد زاویوں سے خدمت انسانیت کی توفیق پارہی ہے۔ مورخہ ۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء بروز اتوار جماعت احمدیہ تنزانیہ اور ہیومینٹی فرسٹ امریکہ کے وفد کوصدرِ مملکت زنزبار جناب حسین علی Mwinyi سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کا موقع ملا۔ ملاقات کےليے وفد میں مندرجہ ذیل افراد شامل تھے: مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج تنزانیہ، مکرم منعم نعیم صاحب چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ امریکہ، مکرم ماجد خان صاحب چیئر مین ہیومینٹی فرسٹ ہیلتھ کیئر سروسز امریکہ و برطانیہ، مکرم عبد الرحمٰن عامے صاحب نائب امیرو چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ تنزانیہ اور مکرم آصف محمود بٹ صاحب کوآرڈینیٹر ایم ٹی اے تنزانیہ۔ یہ وفد دارالسلام سے علی الصبح براستہ بحری جہاز روانہ ہوا۔ صدرمملکت کے آفس کی طرف سے زنزبار بندرگاہ پر اس وفد کے استقبال کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس ملاقات کا مقصد ملک میں ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے صحت اور دیگر شعبہ جات میں خدمت کے مواقع کی تلاش اور حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروانا تھا۔ مکرم چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ امریکہ نےصدر مملکت کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔ اسی طرح مکرم امیر صاحب نے سواحیلی ترجمۃ القرآن کا تحفہ پیش کیا او ر گروپ فوٹو بنائی گئی۔ یہ ملاقات بہت اچھے ماحول میں جاری رہی۔ اس وفد نے زنزبار میں موجود صحت کی سہولیات کا جائزہ لینے کےليے مختلف ہسپتالوں کا دورہ بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو بابرکت اور نیک نتائج کا پیش خیمہ بنائے۔ آمین (رپورٹ:شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تنزانیہ کے ایک وفد کی وفاقی وزیرِ داخلہ سے ملاقات