https://youtu.be/2-o8NFV2b40 اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ جزائر فجی کو اپنی ۴۶ویں نیشنل مجلس شوریٰ مسجد فضل عمر،صُووا میں مورخہ ۱۷؍مئی ۲۰۲۵ء بروز ہفتہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک پہلے اجلاس کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے مکرم محمود احمد صاحب امیر و مبلغ انچارج فجی کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا۔ دعا کے بعد مکرم امیر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں قرآن کریم کی رُو سے شوریٰ کے قیام کی حکمت اور اس کے شرکاء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔ نیز نمائندگان کو تقویٰ، دعا اور خلافت سے وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی آراء پیش کرنے کی تلقین کی۔ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظورکردہ تجویز مجلس کے سامنے پیش کی گئی۔ اس کے بعد اجلاس اوّل اختتام پذیر ہوا اور وقفہ کے دوران سب کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس اوّل میں مکرم عطاء العلیم صاحب نے امیر صاحب کی معاونت کی۔ وقفہ کے بعد اجلاس دوم کا آغاز دوپہر ایک بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ مکرم اقبال خان صاحب سیکرٹری شوریٰ نے گذشتہ تین سال کی مجالس مشاورت میں منظور شدہ تجاویز پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی۔ سب کمیٹی کے چیئرمین مکرم اشرف علی مقبول صاحب نے سفارشات پیش کیں۔ اجلاس دوم میں مکرم محمد شاہ صاحب نے امیر صاحب کی معاونت کی۔ بعدازاں مکرم امیر صاحب نے نیشنل مجلس عاملہ کے انتخاب کے قواعد پڑھ کر سنائے اور قرآن و حدیث کی روشنی میں عہدیداران کے انتخاب کے سلسلہ میں چند نصائح کے ساتھ نیشنل عاملہ ممبران کا انتخاب کروایا۔ اختتامی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے مجلس مشاورت کے کامیاب انعقاد پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تمام کارکنان و نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ مجلس مشاورت کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ: سیف اللہ مجید۔ مبلغ سلسلہ فجی) مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی اکیالیسویں نیشنل مجلسِ شوریٰ کا انعقاد