اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ جرمنی کو مورخہ یکم مئی ۲۰۲۵ء کو ’’یوم تبلیغ‘‘ منانے کی توفیق ملی۔ جس کا مقصد عوام الناس تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی طرف مزید توجہ دلانا تھا۔ اس دن ملک بھر کی جماعتوں نے مختلف ذرائع سے تبلیغی مساعی میں حصہ لیا جن میں فلائرز کی تقسیم بھی شامل تھی۔ اس سلسلہ میں جماعت وٹلش کے احباب نے دن کا آغاز باجماعت نماز تہجد سے کیا۔ نماز فجر اور اجتماعی ناشتہ کے بعد صبح آٹھ بجے دعا کے ساتھ فلائرز کی تقسیم کا آغاز کیا گیا۔ احباب جماعت نے دو مختلف اقسام کے کُل دو ہزار فلائرز گھروں کے لیٹر بکس، گلیوں، بازاروں اور راہ گیروں میں تقسیم کیے۔ اس پروگرام میں ۷؍انصار، ۸؍خدام اور ۲؍اطفال نے حصہ لیا۔ تبلیغی مہم مکمل کرنے کے بعد تمام شاملین مسجد واپس تشریف لائے جہاں اُن کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔ (رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ جرمنی کی تینتالیسویں سالانہ مجلس شوریٰ کا انعقاد