ارشاد حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:’’بہت لوگ دنیا میں اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ انصاف سے کام نہیں کرتے۔ جہاں کہیں ان کا معاملہ کسی سے پڑتا ہے ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ دوسرے کی چیز ہم لے لیں۔ یہ لوگ معاہدات کی پابندی نہیں کرتے ،حالانکہ بڑے شرم کی بات ہے کہ جب ایک بات پر معاہدہ ہو جائے تو اس سے یہ اُمید رکھی جاوے کہ اس کو زید تو پورا کرے اور میں نہ کروں اور کسی کا نقصان ہوتو ہو لیکن مجھے ضرور ہی فائدہ پہنچ جاوے ۔‘‘(خطبہ جمعہ فرمودہ یکم مئی ۱۹۱۴ء/ خطبات محمودجلد ۴ صفحہ ۸۱) (مرسلہ: وکالت صنعت و تجارت)