https://youtu.be/j0XED6dIng8?si=C8bjo00QP3RvQpw_&t=2998 انتظار سلیم نے کلیم سے پو چھا :یار اگر رات کو دیر تک نیند نہ آئے تو ؟ کلیم نے سوچتے ہوئے جواب دیا: تو نیند کا مزید انتظار نہ کرتے ہوئے اطمینان سے سو جانا چاہیے۔ دوسرا ڈاکٹر ڈاکٹر ( مریض سے ): اب میں اصل بات آپ سے کیونکر چھپاؤں؟ آپ کی حالت سخت نازک ہے۔ کیا آپ کسی سے ملنے اور باتیں کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ؟ مریض: جی ہاں! ڈاکٹر: آپ کس سے ملنے کے خواہش مند ہیں؟ مریض :کسی اَور ڈاکٹر سے۔ نوکری ٹھیکے دار کی عدم موجودگی میں مزدور سڑک تیار کرنے میں مصروف تھے کہ ڈھیلے کپڑے پہنے دراز قد کا ایک نوجوان وہاں آیا اور اس نے گرج دار آواز میں پوچھا۔ کہاں ہے تمہارا ٹھیکیدار؟ تمام مزدور سہم گئے اور بھاگ کر ٹھیکیدار کو بلالائے کہ شاید سڑک کا میٹیریل ناقص ہے اور یہ محکمہ کا آدمی ہے۔ ٹھیکے دار نے آکر نہایت عاجزی سے پوچھا:کیا خدمت کر سکتا ہوں آپ کی جناب؟ مجھے بھی یہاں مزدور کے کام پر رکھ لیں۔ نوجوان نے ہاتھ جوڑ کر کہا۔ خشک کتاب منّا کتاب پانی میں ڈال رہا تھا۔ امی نے دیکھا تو ڈانٹ کر کہا: یہ کیا کر رہے ہو؟ ساری کتاب گیلی کردی ہے۔ تمہارے ابو ناراض ہوں گے۔ منّے نے جواب دیا: مگر رات ابو جان ہی تو کہہ رہے تھے کہ یہ کتاب بڑی خشک ہے۔ هندسہ پپو ( استاد سے) :سر! آپ نے مجھے حساب میں صفر نمبردیا ہے۔ میں سخت پریشان ہوں۔ استاد (افسوس کے ساتھ ) : اور میں اس لیے پریشان ہوں کہ اس سے کم کوئی اور ہند سہ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ بِل عقیل(شکیل سے) :بتاؤ آسمانی بجلی اور زمین کی بجلی میں کیا فرق ہے؟ شکیل: فرق صرف اتنا ہے کہ آسمانی بجلی کا بل نہیں دینا پڑتا۔ اپنی شکل ایک بیوقوف کو راستے میں آئینہ پڑا ہوا ملا۔ اس نے اٹھا کر دیکھا تو اسے اپنی شکل نظر آئی۔ اس نے جلدی سے آئینہ زمین پر واپس رکھ دیا اور بولا:معاف کیجیے گا۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ آپ کا ہے۔