https://youtu.be/j0XED6dIng8?si=QqedZ-8OVKESOmtP&t=884 کامیابی کی راہیں۔ نصاب ستارہ اطفال آٹھ سے نو سال کی عمر کے بچوں کے لیے نصاب ٭… اذان کے بعد کی دعا یاد کریں۔ اَللّٰھُمَّ رَبَّ ھٰذِہِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلٰوةِ الْقَآئِمَةِ، اٰتِ مُحَمَّدَنِ الْوَسِیْلَةَ وَالْفَضِیْلَةَ وَالدَّرَجَةَ الرَّفِیْعَةَ، وَابْعَثْہُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِالَّذِیْ وَعَدْتَّہُ، وَارْزُقْنَا شَفَاعَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، اِنَّکَ لَاتُخْلِفُ الْمِیْعَاد ترجمہ: اے اس کامل پکار اور قائم ہونے والی نماز کے ربّ۔ محمد (ﷺ)کو اپنا قُرب اور بزرگی عطا فرما اور آپ کا درجہ بلند کر اور آپ کو وہ مقامِ محمود عطا فرما جس کا تُو نے انہیں وعدہ دیا ہے اور ہمیں روزِ قیامت آپ کی شفاعت سے بہرہ مند فرما ، یقیناً تُو وعدہ خلافی نہیں کرتا۔ اذان کے الفاظ ساتھ ساتھ دہرائیں اور حَیَّ عَلَی الْصَّلَاۃ اور حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کےبعد لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ پڑھا جائے۔ اذان کے بعد درود شریف اور مندرجہ بالا دعا پڑھی جاتی ہے۔ روز مرّہ دعائیں یاد کریں اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا (سنن ابن ماجہ كتاب إقامة الصلاة والسنة بَابُ مَا يُقَالُ بَعْدَ التَّسْلِيمِ حدیث نمبر 925) ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم اورپاکیزہ رزق اور مقبول عمل کا سوال کرتا ہوں۔ اَحَادیث یاد کریں زُوْرُوا الْقُبُوْرَ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُكُمُ الْآخِرَةَ (سنن ابن ماجہ كتاب الجنائز بَابُ مَا جَاءَ فِي زِيَارَةِ الْقُبُورِحدیث نمبر: 1569) ترجمہ: قبروں پر (دعا کے لیے) جایا کرو، اس لیے کہ یہ تم کو آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ قصیدہ مع ترجمہ شعر نمبر 12 قَدْ وَدَّعُوْا أَهْوَاءَهُمْ وَ نُفُوْسَهُمْ وَ تَبَرَّؤُوْا مِنْ كُلِّ نَشْبٍ فَانٖ ترجمہ: انہوں نے اپنی خواہشوں اور نفسوں کو یکسر چھوڑ دیا اور ہر ایک فانی مال و منال سے بیزار ہو گئے۔ وَدَّعُوْا: انہوں نے ترک کیا، الوداع کہہ دیا۔ تَبَرَّؤُوْا:وہ بیزار ہوئے نَشْب:مال و منال۔ فَانٖ:فانی، مٹ جانے والا، فنا ہونے والا۔ اَدَب آداب کر نہ کر ٭…تُو عمر بھر طالبِ علم بنا رہ ٭…تُو جاہل رہنے سے اپنے تئیں بچا ٭…تُو علم کو عمل کرنے کے لیے سیکھ یا دوسروں کو سکھانے کے لیے ٭…تُو ہمیشہ اشاعتِ علم میں کوشش کر ٭…تُو اپنے علم کو تکرار سے ترقی دے ٭…تُو مفید علم کو نہ چھپا ٭…تُو روزانہ کچھ وقت اپنے علمی مطالعہ کے لیے ضرور نکال ٭…علم کی جو بات تجھے نہ آتی ہو اس کے پوچھنے میں مت جھجک ٭…تُو حسبِ توفیق عمدہ کتابیں خریدتا رہ ٭…جب تُو کوئی کتاب خریدے تو پہلے اس کی جلد بندھوا اور اندر اپنا نام لکھ اور پشتہ پر کتاب کا نام لکھ لے ٭…تُو اپنا علم بڑھانے کے لیے اخبارات اور رسائل باقاعدہ اپنے مطالعہ میں رکھا کر