اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ ٹورانٹو ویسٹ، کینیڈا کی تمام مجالس کا جلسہ یوم مسیح موعود مورخہ ۲۷؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ریکسڈیل نماز سنٹر میں منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن کریم، حدیث نبوی ﷺ، ملفوظات حضرت مسیح موعودؑ سے ایک اقتباس اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم ساجد منور صاحب نے ’’خلافت کی اہمیت‘‘ اور ایک نظم کے بعد مکرم ارشد باجوہ صاحب ناظم اعلیٰ مجلس انصاراللہ ٹورانٹو ویسٹ نے انگریزی زبان میں ’’خلافت سے تعلق‘‘ کے موضوعات پر تقاریر کیں۔ بعد ازاں حضرت مصلح موعودؓ کی معروف تقریر ’’اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو!‘‘ سمیت خلفائے کرام کی مختلف تقاریر کے منتخب ویڈیو کلپس دکھائےگئے۔ جنہیں حاضرین نے بڑی دلچسپی سے ملاحظہ کیا۔ جلسہ کی اختتامی تقریر مکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے ’’خلافت کی مکمل اطاعت‘‘ کے موضوع پر کی۔ جلسہ کے اختتام پر سوال و جواب ہوئے دعا سے جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ جلسہ کے بعد نماز مغرب و عشاء باجماعت ادا کی گئیں۔ اس جلسہ میں ۱۸۵؍انصار، ۷؍خدام اور ۳؍اطفال نے شرکت کی۔ الحمدللہ اختتام پر حاضرین کی خدمت میں عشائیہ کے طور پر کھانے کے ڈبے پیش کیے گئے۔ (رپورٹ: ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جارج ٹاؤن، گیانا میں مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد