اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کو نیشنل اور لوکل سطح پر تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مورخہ ۲۲؍نومبر۲۰۲۴ء کو نیشنل عاملہ کی ایک تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں نیشنل عاملہ کے ۳۲؍ارکان کے علاوہ مہتمم تربیت اور ریجنل قائدین سمیت ۲۳؍دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اسی طرح ۶؍دسمبر ۲۰۲۴ء تا ۳۱؍جنوری ۲۰۲۵ء لوکل سطح پر بھی ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ اس دوران ۹۲؍مجالس میں ورکشاپس منعقد ہوئیں۔ پہلی مرتبہ امسال ہر مجلس میں ورکشاپ کے انعقاد کا اہتمام کیا گیا۔ ان ورکشاپس کا مقصد خدام کو تنظیمی امور سے روشناس کروانا، مجالس کے حالات بہتر بنانا اور مجلسی کاموں میں بہتری اور سرعت پیدا کرنا تھا۔ اللہ تعالیٰ ان کاوشوں میں برکت ڈالے اور مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کو خلافت احمدیہ کے ارشادات پر مکمل طور پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ تھائی لینڈ کے بائیسویں جلسہ سالانہ ۲۰۲۵ء کا کامیاب انعقاد