حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اعرابیوں (دیہاتیوں) کی ایک جماعت عید الاضحی کے دن مدینے آئی۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کھاؤ اور تین دن تک ذخیرہ کر کے رکھو۔ بعد ازاں لوگوں نے کہا: اللہ کے رسولؐ! لوگ اپنی قربانی سے فائدہ اٹھاتے تھے، ان کی چربی اٹھا کر رکھ لیتے اور ان کی کھالوں سے مشکیں بناتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تو اب کیا ہوا؟ وہ بولا: جو آپﷺ نے قربانی کے گوشت جمع کر کے رکھنے سے روک دیا۔آپ ﷺنے فرمایا کہ میں نے تو صرف اس جماعت کی وجہ سے روکا تھا جو مدینے آئی تھی۔کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ کرو۔ (سنن نسائي كتاب الضحايا باب الادّخارمن الأضاحی حدیث: 4436) مزید پڑھیں: دجال کے متعلق آگاہی