حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ لوگوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ کی وہ تعریف کی جس کا وہ مستحق ہے اور دجال کا ذکر کیا اور فرمایا: میں بھی تم کو اس کے خطرہ سے آگاہ کرتا ہوں اور کوئی ایسا نبی نہیں جس نے اپنی قوم کو اس کے خطرہ سے آگاہ نہ کیا ہو۔ نوح ؑنے بھی اپنی قوم کو اس کے خطرہ سے خبردار کیا تھا۔ مگر میں تمہیں اس کے متعلق ایک ایسی بات بتاتا ہوں جو کسی نبی نے اپنی قوم کو نہیں بتائی۔ تمہیں یہ علم ہے کہ وہ یک چشم ہے اور اللہ ایسا نہیں۔ (صحیح البخاری کتاب الجھاد والسیر، باب کیف یُعْرَضُ الاسلام عَلَی الصَّبیِّ حدیث: ۳۰۵۷) مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھو