https://youtu.be/btW0P5Ngh7k ٹینس:سال کے دوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سپین کے Carlos Alcaraz نے اٹلی کے Jannik Sinner کوساڑھے پانچ گھنٹے جاری رہنے والےاعصاب شکن مقابلہ میں مات دے کر فرنچ اوپن مینز سنگلزٹائیٹل جیت لیا۔۲۲؍سالہ عالمی نمبردوہسپانوی کھلاڑی نےعالمی نمبرایک اطالوی حریف کے خلاف ابتدائی دوسیٹ ہارنے کےبعدشاندارکھیل پیش کیا اورتین چیمپئن شپ پوائنٹس بچاکرناقابلِ یقین فتح حاصل کی۔ان کی جیت کا سکورچارچھ،چھ سات،چھ چار،سات چھ اورسات چھ رہا۔فرنچ اوپن کی تاریخ کا یہ طویل ترین فائنل مقابلہ تھا۔فاتح کھلاڑی کو ۲ا؍اعشاریہ۹؍ملین ڈالر انعامی رقم دی گئی۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں امریکہ کی Coco Gauff نے فائنل میں بیلاروس کی Aryna Sabalenka کو دلچسپ مقابلے میں شکست دی۔ فیصلہ کن معرکےمیں پہلا سیٹ ہارنےکےبعد امریکی کھلاڑی نے بقیہ دوسیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ فٹ بال:یوئیفانیشنزلیگ ۲۰۲۴۔۲۰۲۵ء پرتگال نے جیت لی۔ جرمنی کے شہرمیونخ میں ہونے والے فائنل میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی شوٹس پر دفاعی چیمپئن سپین کو پانچ کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پرتگال نےدوسری مرتبہ یوئیفانیشنز لیگ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔مقررہ وقت میں میچ دو دو گول سے برابررہا۔پرتگال کی جانب سے Nuno Mendes اور Cristiano Ronaldoکرسٹیانورونالڈونے گول داغے جبکہ سپین کی طرف سے Martin Zubimendi اور Mikel Oyarzabalگول کرنےمیں کامیاب ہوئے۔سٹٹگارٹ میں ہونے والےتیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو دو صفر سے ہرا دیا ۔معروف کھلاڑی Kylian Mbappeنے اس میچ میں ایک گول کیا جوکہ انٹرنیشنل کیریئر میں ان کا پچاسواں گول ہے۔ کرکٹ:انڈین پریمیئرلیگ:آئی پی ایل سیزن ۱۸ کا آخری معرکہ ۳؍جون کو احمدآباد،گجرات کے نریندر مودی سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلورو اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ رائل چیلنجرز بنگلورو (RCB) نے پہلی بار آئی پی ایل کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ فائنل مقابلہ میں بنگلورو نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۲۰؍اوورز میں ۱۹۰؍رنز بنائے، Virat Kohli نے سب سے زیادہ ۴۳؍رنز بنائے۔ پنجاب کی جانب سے عرشدیپ سنگھ اور کائل جیمی سن نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پنجاب کنگزکی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۴؍رنز بناسکی۔ یوں ویرات کوہلی اورآرسی بی پہلی بارآئی پی ایل کے چیمپئن بنے۔فاتح ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کے سپن باؤلر Krunal Pandya نے چار اوورز میں صرف ۱۷؍رنز دے کردو اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ممبئ انڈینزکے سوریا کمار یادیو مجموعی طور پر ۷۱۷؍رنز بناکرٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔ سیزن میں سب سے زیادہ ۷۵۹؍رنز گجرات کے Sai Sudharsanنے بنائے جبکہ سب سے زیادہ ۲۵؍وکٹیں بھی گجرات ٹائیٹنزکے Prasidh Krishnaنے حاصل کیں۔ انگلینڈبمقابلہ ویسٹ انڈیزٹی ٹوینٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں میزبان انگلش ٹیم نے بآسانی کامیابی حاصل کرلی۔ چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ۱۸۸؍رنزبنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ۱۶۷؍رنزبناسکی۔برسٹل کے میدان پر ہونے والے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے ۱۹۶؍رنزبنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا۔ اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ انگلینڈکے لیگ اسپنرعادل رشید کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگے۔تاہم جوس بٹلر،ہیری بروک،جیکب بیتھل اورٹام بینٹن کی دھواںداربلےبازی نے انگلش ٹیم کو فتح سے ہمکنارکیا۔ قبل ازیں تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچزمیں بھی انگلینڈنے تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔ (ن م طاہر) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)