نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواست ہائے دعا ٭… عبدالسمیع قریشی اجمیری صاحب حال مقیم جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار آج کل دل کے عارضہ کی وجہ سے بہت بیمار ہے۔ انجیوگرافی سے معلوم ہوا ہے کہ دل کی شریانیں بند ہیں اور آپریشن نہیں ہوسکتا۔ ڈاکٹروں نے کچھ دوائیاں دی ہیں۔ ٭… ارسلان احمد صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم ثناء اللہ گل صاحب کی کینیڈا میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے ان مریضان کو شفائے کاملہ و عاجلہ، صحت و سلامتی والی بامراد اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آمین سانحہ ارتحال نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ عبد الرشید صاحب آف جماعت احمدیہ شالشیڑی مورخہ ۲۱؍اپریل ۲۰۲۵ء کو ۹۰؍ سال کی عمر میں بقضائے الٰہی وفات پا گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون مرحوم کی نماز جنازہ اسی روز نماز عصر کے بعد محمد مومن حسین صاحب مبلغ سلسلہ نے شالشیڑی میں پڑھائی۔ مرحوم نہایت نیک، مخلص اور پنج وقتہ نمازوں کے پابند تھے۔ مرحوم جماعت احمدیہ شالشیڑی کے موجودہ صدر مشتاق احمد صاحب کے والد تھے۔ احباب جماعت سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔