https://youtu.be/XKpiS-wfjZU اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہیومینٹی فرسٹ گیانا کو مورخہ ۲۶؍اپریل ۲۰۲۵ء کو دارالحکومت جارج ٹاؤن میں ایک روزہ مفت طبی خدماتی کیمپ کے انعقاد کی توفیق ملی۔ یہ کیمپ صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک جاری رہا۔ اس بابرکت پروگرام میں وزارتِ صحت، ڈائمنڈ آپٹیکل، گیانا پولیس فورس، لنکن امریکن یونیورسٹی اور احمدیہ مسلم جماعت گیانا نے تعاون فراہم کیا۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر ۶۲؍مریضوں نے رجسٹریشن کروائی جنہیں درج ذیل طبی سہولیات فراہم کی گئیں:۳۷؍افراد نے آنکھوں کا معائنہ کروایا اور ۱۲؍افراد نے HIV ٹیسٹ کروایا۔ علاوہ ازیں بلڈ پریشرو شوگر ٹیسٹ، جنسی بیماریوں کی سکریننگ، طبی مشورے اور مفت ادویات کی سہولیات بھی مریضوں کے لیے میسر تھیں۔ اس میڈیکل کیمپ میں ۱۷؍رضاکاروں نے شرکت کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت میں حصہ لیا۔ یہ کیمپ نہ صرف عوامی فلاح کے لیے ایک مؤثر قدم تھا بلکہ مختلف اداروں کے باہمی تعاون کی روشن مثال بھی۔ ہیومینٹی فرسٹ گیانا تمام معاون اداروں اور رضاکاروں کا شکر گزار ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مساعی کے مثبت اور دیرپا نتائج پیدا فرمائے۔ آمین (رپورٹ:مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) مزید پڑھیں: ’’مسیح موعودؑ آگئے‘‘-گیانا میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سائن بورڈ نصب کیا گیا