حضرت معاویہؓ نے ام المومنین حضرت عائشہؓ کو خط لکھا کہ مجھے جوابی خط میں کچھ وصیت کیجیے۔ چنانچہ حضرت عائشہؓ نے حضرت معاویہؓ کو لکھا کہ سَلَامٌ عَلَيْكَ۔ امّا بعد، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہےکہ جو لوگوں کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی رضا کا طالب ہو تو لوگوں سے پہنچنے والی تکلیف کے سلسلے میں اللہ اس کے لیے کافی ہوگا اور جو اللہ کی ناراضگی میں لوگوں کی رضا کا طالب ہو تو اللہ تعالیٰ انہی لوگوں کو اسے تکلیف دینے کے لیے مقرر کردے گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ (جامع الترمذی، کتاب الزھد، حدیث نمبر: ۲۴۱۴) مزید پڑھیں: قرض کا معاملہ کفر کے برابر ہے