نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں درخواست ہائے دعا نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں:۱۔ ابو نعیم المحمود صاحب نیشنل سیکرٹری تعلیم گذشتہ کچھ دنوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اب طبیعت پہلے کی نسبت کچھ بہتر ہے۔ موصوف صدر مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کے علاوہ کئی شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پاچکے ہیں۔ ۲۔ محمد لقمان صاحب بھی کئی روز سے گردوں کی بیماری کے باعث سخت علیل ہیں۔ حالت کی خرابی کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ احباب جماعت سے تمام مریضان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ اعلان ولادت نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵؍مئی ۲۰۲۵ء بروز سوموار شبیر احمد صاحب متقی (مبلغ سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ بنگلہ دیش) اور ماہیما الٰہی صاحبہ کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی۔ الحمدللہ نو مولود کے دادا محمد ہمایوں کبیر صاحب معلم وقف جدید ہیں۔ یہ بچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک وقف نو میں شامل ہے۔ حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت نومولود کا نام انیس احمد عطا فرمایا ہے۔ احباب جماعت سے نومولود کی صحت و عافیت سے بھرپور، لمبی اور خادم دین زندگی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔ ٭…٭…٭