اللہ کے فضل سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ کو امسال اپنی پکنک مورخہ ۲۴؍اپریل ۲۰۲۵ء کو موروگورو کے ایک تفریحی مقام Officers Club Magadu پر منانے کی توفیق ملی۔ Magadu، موروگورو کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایک کھلا میدان ہے۔ یہ تنزانیہ کی فوج کا ہوٹل ہے اور فوجی و سرکاری تقریبات اور اجلاسات کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ پکنک کے مقام پر طلبہ و سٹاف جامعہ مختلف کھیل کھیلنے میں مشغول ہوگئے۔ بارہ بجے کے قریب سب شاملین میں ریفریشمنٹ تقسیم کی گئی اور دو بجے دوپہر کا کھانا پیش کیا گیا۔ نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد طلبہ پھر کھیل میں مصروف ہوگئے۔ شام چھ بجے جملہ احباب واپس جامعہ پہنچ گئے۔ (رپورٹ:عابد محمود بھٹی۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل) ٭…٭…٭ مزید پڑھیں: جامعہ احمدیہ نائیجیریا میں جلسہ یوم خلافت کا انعقاد